Add Poetry

گزرے جس راہ سے وہ سید والا ہو کر

Poet: اعلیٰحضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن By: kanzul ilam, Lahore

گزرے جس راہ سے وہ سید والا ہو کر
رہ گئی ساری زمیں عنبر سارا ہو کر
رخ انور کی تجلی جو قمر نے دیکھی
رہ گیا بوسہ نقش کف پا ہو کر
وائے محرومی قسمت کہ پھر اب کے برس
رہ گیا ہمرہ زوار مدینہ ہو کر
چمن طیبہ ہے کہ وہ باغ کہ باغ سدرہ
برسوں چہکے ہیں جہاں بلبل شیدا ہو کر
صر صر دشت مدینہ کا مگر آیا خیال
رشک گلشن جو بنا غنچہ دل وا ہو کر
گوش شہ کہتے ہیں فریاد رسی کو ہم ہیں
وعدہ چشم سے بخشائیں گے گویا ہو کر
پائے شہ پر گرے یا رب تپش مہر سے جب
دل بے تاب اڑے حشر میں پارا ہو کر
ہے یہ امید رضاؔ کو تیری رحمت سے شہا
نہ ہو زندانی دوزخ تیرا بندہ ہو کر

Rate it:
Views: 576
29 Nov, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets