Add Poetry

گلشن مصطفی

Poet: Muhammad siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

رہتے ہیں محبت مصطفی میں جوسرشارروزانہ
سنوارتے ہیں مسلمان وہ اپنااپنا کردارروزانہ

آتی نہیں گلشن مصطفی میں خزاں کبھی
غنچہ غنچہ پہ ہے رہتی سدابہارروزانہ

بھیج رہے ہیں درودنبی پررب اورفرشتے
مومنوبھیجودرودوسلام باربارروزانہ

یقین ہے جسے لائیں گے تشریف ایک دن
بچھاکرآنکھیں اپنی کرتاہے انتظارروزانہ

رشک عاشقاں ہیں کرتے زیارت گنبدخضری کی
شمس وقمر، نجوم وفلک اورلیل ونہارروزانہ

کچھ نہیں ملتا دررسول کوچھوڑکر
بخشتاہے آنے والوں کورب غفارروزانہ

ملے گی جنت نیکوکاروں کوسچ ہے لیکن
اعمال پرنہیں ہے شفاعت پرانحصارروزانہ

سب عشاق محبوب کی خواہش ہے ایک یہی
کرتے رہیںآنکھوں سے آقاکادیدارروزانہ

نہیں پہنچ سکامیدان کربلامیں اہلبیت تک
رہتاہے اس لیے یہ پانی شرمسارروزانہ

اذان میں نمازمیں قرآن میں میلادمیں
ہوتاہے بلندمیرے محبوب کا معیارروزانہ

بناتے ہیں بگڑی ہوئی بنائیں گے بات ہماری
کرم کرتے ہیں صدیق ہم پرسرکارروزانہ
 

Rate it:
Views: 443
18 Oct, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets