میری تحریر تیرے ہونے کی گواہی دے گی
اور جو متاعِ لوح و قلم چھن بھی گئی مجھ سے اگر
میرے الفاظ رہیی گے، سدا گواہ تیرے
چھن گئی قوتِ گویائی بھی مجھ سے اگر
میری دھڑکن میری سانسیں میری خواہش میری سوچیں
میرا ہر ایک تخیل یہ گواہی دے گا
میرا ہونا تیرے ہونے کی گواہی دے گا