Add Poetry

گھمانا میں ہر ایک لاء چاہتا ہوں

Poet: Naveed Siddiqui By: Naveed Siddiqui, Lodhran

گھمانا میں ہر ایک لاء چاہتا ہوں
پولس کے محکمے میں جا چاہتا ہوں
حسینہ کہ گونگی ہو اور مال والی
" مری سادگی دیکھ ، کیا چاہتا ہوں "
تعلق ہے میرا ہزاروں سے لیکن
مگر یار کو پارسا چاہتا ہوں
مسلماں ہوں اور چار کا حق ہے مجھ کو
میں اک زن پہ کب اکتفا چاہتا ہوں
سیاست میں آیا ہوں کھانے کی خاطر
لگایا جو اس کا صلہ چاہتا ہوں
نہ مل پائی " ٭خانم " سو "مِیرا " عطا ہو ٭صبیحہ خانم
میں کیا چاہتا تھا، میں کیا چاہتا ہوں
نہیں مجھ کو پچتا ہے گھی اور کوئی
میں کھانے میں بس " ڈالڈا " چاہتا ہوں
میں خود کو بدلنے پہ تیار کب ہوں؟
زمانہ مگر میں نیا چاہتا ہوں
غزل فیس بک پر مکمل تو کر لوں
ذرا صبر بیگم! اٹھا چاہتا ہوں

Rate it:
Views: 315
17 Nov, 2014
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets