ہر ایک درد وہ چپ چاپ خود پہ سہتا تھا

Poet: Unknown By: Hassan, Sialkot

ہر ایک درد وہ چپ چاپ خود پہ سہتا تھا
تمام عمر وہ اپنوں سے کٹ کے رہتا تھا

وہ لوٹتا تھا کہیں رات دیر کو دن بھر
وجود اس کا پسینے میں ڈھل کے بہتا تھا

گلے تھے پھر بھی مجھے ایسے چاک داماں سے
یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہ تھا ماں سے

Rate it:
Views: 2850
17 Jun, 2021