Add Poetry

ہر لحظہ ہے مومن

Poet: علامہؔ اقبال By: سلمان علی, Islamabad

ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان نئی آن
گفتار میں کردار میں اللہ کی برہان

قہاری و غفاری و قدوسی و جبروت
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان

ہمسایہ جبریلِ امیں بندہ خاکی
ہے اس کا نشیمن نہ بخارا نہ بدخشان

یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن
قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن

قدرت کے مقاصد کا عیار اس کے ارادے
دنیا میں بھی میزان قیامت میں بھی میزان

جس سے جگر لالہ میں ٹھنڈک ہو وہ شبنم
دریاو ں کے دل جس سے دہل جائیں وہ طوفان

فطرت کا سرودِ ازلی ا س کے شب و روز
آہنگ میں یکتا صفت سورہ رحمان

بنتے ہیں میری کار گاہِ فکر میں انجم
لے اپنے مقدر کے ستارے کو تو پہچان

Rate it:
Views: 1554
12 May, 2022
Related Tags on Allama Iqbal Poetry
Load More Tags
More Allama Iqbal Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets