ہلال ِ عید میرا درد نہ بڑھا اب کے
جو وہ نہیں تو کہاں عید میں مزا اب کے
سنا ہے عید تو دنیا غم مٹاتی ہے
سنا ہے عید یہاں چاہتیں بڑھاتی ہے
کیا میری عید، میری چاہتیں، میری دنیا،
جو وہ نہیں تو کہا عید میں مزا اب کے
ہلال ِ عید میرا درد نہ بڑھا اب کے
سنا ہے عید تو خوشیاں سمو کے لاتی ہے
سنا ہے عید یہاں رونقیں بڑھاتی ہے
کیا میری عید، میری رونقیں، میری خوشیاں
جو وہ نہیں تو کہاں عید میں مزا اب کے
ہلال ِ عید میرا درد نہ بڑھا اب کے