Add Poetry

ہم آلِ محمدﷺ سے سدا پیار کریں گے

Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachi

ہم آلِ محمدﷺ سے سدا پیار کریں گے
ہر لمحہ یوں ہم مدحتِ سرکارﷺ کریں گے

آنکھوں سے چھلک جائیں گی اشکوں کی ردائیں
ہم روضئہ اقدس کا جو دیدار کریں گے

اللہ کو ہے محبوب محمدﷺ کا گھرانا
دنیا میں ہم اس بات کا پرچار کریں گے

کہتا ہے برا جو بھی یہاں پیارے نبیﷺ کو
ملعون کو پھر دنیا میں ہم خوار کریں گے

حرمت پہ اگر انﷺ کی کوئی حرف بھی آیا
گھر بار تو کیا ہم جاں بھی نثار کریں گے

سرکارﷺ کی حرمت پہ تو چڑھ جائیں گے سولی
سولی پہ بھی ہم مدحتِ سرکارﷺ کریں گے

ارشیؔ تو یونہی انﷺ کی محبت میں لکھا کر
محشر میں شفاعت تری سرکارﷺ کریں گے
 

Rate it:
Views: 411
22 Nov, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets