ہم ایک خدا کے بندے ہیں
Poet: امجد علی عاجز By: امجد علی عاجز, Karachiہم ایک خدا کے بندے ہیں
اور ایک جہاں میں بستے ہیں
رب بھی چاہے جب ساتھ رہیں
پھر کیوں آپس میں لڑتے ہیں
نفرت نہ ہو کسی بھی مذہب سے
ہو پیار ہمیں بے حد سب سے
نہ دل سے کسی کا سوچیں برا
نہ بولیں برا اپنے لب سے
نفرت نہ ہو دنیا والوں سے
نہ گوروں سے نہ کالوں سے
نہ ان سے جو دنیا چھوڑ چلے
اور نہ اب آنے والوں سے
نفرت نہ ہو کسی زبانوں سے
کسی قوم کے بھی انسانوں سے
اڑتے پنچھی پروانوں سے
نہ دھرتی کے حیوانوں سے
ہم سب سے محبت کرتے رہیں
بس عرض یہ عاجز کرتے رہیں
ساری دنیا سے پیار کرو
نہ ظلم کسی پر یار کرو
ہم ایک خدا کے بندے ہیں
اور ایک جہاں میں بستے ہیں
رب بھی چاہے جب ساتھ رہیں
پھر کیوں آپس میں لڑتے ہیں
امجد علی عاجز
More Friendship Poetry






