Add Poetry

ہم تو آقا کی محبت میں دعا بھول گئے

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

ہم تو آقا کی محبت میں دعا بھول گئے
کہ شفاعت کریں گے رب سے سزا بھول گئے

کی امانت میں خیانت نہ کبھی آقا نے
جو منافق تھے وہ کرنی تو جفا بھول گئے

جس نے بھی دیکھا حسیں چہرہ نبی میرے کا
ہو مسلمان گئے اپنی خطا بھول گئے

سب گہنگار تھے آقا نے بچایا ان کو
یاد کیا ان کو دلائیں جو وفا بھول گئے

سب کو آقا نے مساوات کا دے درس دیا
دین اسلام کا پیغام جزا بھول گئے

نعت شہزاد نے آقا کی لکھی مدحت میں
تھے گہنگار مگر اپنی بقا بھول گئے

Rate it:
Views: 336
26 Dec, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets