ہم تو بکنے کو ہیں تیار زلیخا یوسف

Poet: وسیم By: وسیم, Faisalabad

ہم تو بکنے کو ہیں تیار زلیخا یوسف
آپ بن جائیں خریدار زلیخا یوسف

تو نے قصے تو لکھے ہوں گے ہزاروں لیکن
ہے مصنف ترا شہکار زلیخا یوسف

ہر کہانی میں گنہ گار نہیں ہوتا مرد
لڑکیو پڑھ تو لو اک بار زلیخا یوسف

اک طرف مصر تھا اک اور خدائے آدم
رہ گئے تھے پس دیوار زلیخا یوسف

اس نے دنیا میں اتارے ہیں فقط چار ہی لوگ
اپنا محبوب گنہ گار زلیخا یوسف

Rate it:
Views: 5
16 Nov, 2026