ہم توہر کسی کو حق بات بتاتےہیں
اسی لیےکئی لوگ خفا ہو جاتے ہیں
ہمارے معاشرے میں کیاہو رہا ہے
ان باتوں کو قلم کی نوک پہ لاتےہیں
تجھےہم سکون سےجینےنہ دیں گے
یہ کہہ کر پیربھائی مجھے ڈراتے ہیں
جو واردات کرتےہوئےپکڑےجاہیں
ایسے اناڑی تو جعلی پیر کہلاتے ہیں
طریقہ واردات تو سب کاایک جیساہے
جو پکڑےنا جاہیں وہ پیر کامل ہو جاتےہیں
یہاں سچ بولنا بھی بڑی ہمت کی بات ہے
سچ بولنےوالوںپہ یہ فتوے لگاتے ہیں