ہم جن کے کام سنوارتےرہتےہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ہم جن کے کام سنوارتے رہتےہیں
وہی ہمارےکام بگاڑتے رہتےہیں

وہی لوگ ہماری جڑیں کاٹتےہیں
جن پہ اپنا پیاروارتےرہتےہیں

گیدڑ بھبکیوں سےکون ڈرتاہے
وہ یوں ہی للکارتےرہتےہیں

انہیں گلہ ہے ہم کرتےکچھ نہیں
یوں ہی گپیں مارتےرہتےہیں

ہر ماہ ہمیں عشق ہوجاتا ہے
پیربابا سےتعویزکراتےرہتےہیں

Rate it:
Views: 437
14 Jun, 2012