ہم پہ نظر کرم یا شفیع ایک ھو

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

ہم وہی لوگ ہیں
ہم کو پہچان تو
ہم وہی لوگ ہیں
جن کی للکار سے
بجلیوں کی کڑک بھی دھل جاتی تھی
بادلوں کا جگر چیر دیتے تھے جو
جن کی ہیبت سے دھرتی پگھل جاتی تھی
ہم وہی لوگ ہیں
ہم کو پہچان تو
ہم وہی لوگ ہیں
جن کی مکار سے
گلشن رنگ و بو کا مقدر کھلا
جن کے ہونے سے دنیا میں رونق ہوئی
واسطے جن کے فردوس کا در کھلا
ہم وہی لوگ ہیں
ہم کو پہچان تو
ہم پہ نظر کرم
یا شفیع ایک ہو

حالات کے تھپیڑے کھاتی ہوئی امت محمدی کی فریاد

Rate it:
Views: 450
23 Jan, 2011
More Religious Poetry