ہم کو خدا ملا ہے آقاؐ تہارے در سے
پھیلی ضیا ہے ہر سو آقاؐ تہارے در سے
وہ اُستنِ حنانہ بھی بن گیا صحابیؓ
من کی مراد پائی اس نے تہارے در سے
اسلام کا فخر وہ ، کفار پر ہیں بھاری
فاروقؓ نے فاروقی پائی تہارے در سے
سید بنے ہیں حبشی راضی خدا ہوا ہے
عظمت بلال ؓ نے بھی پائی تہارے در سے
ہر چیز کی اصل میں تیرے حروف شامل
قدت ظہور میں ہے آئی تہارے در سے
حسنِ ازل ہویدا، کہنے کو مصطفائی
جام خدا ہے چھلکا آ کر تہارے در سے
چمکا نصیب اس کا ، جاگے ہیں بھاگ اس کے
جا کر حلیمہ ؓ لائی قسمت تہارے در سے
سب انبیاؑ نے مانا تمؐ کو امام اپنا
ان کو ملی نبوت شاہاؐ تہارے در سے
روزِ حشر کا میلہ رب نے ہے کیوں لگایا
سب کو ملے شفاعت شافعیؐ تہارے در سے
معراج کا فسانہ جس کی سمجھ میں آئے
وہی معراج پائے آکر تہارے در سے
تیری گدائی ہی میں مر جائے مرتضائیؔ
سب کچھ ملا ہے اس کو شاہاؐ تہارے در سے