Add Poetry

ہم ہیں بادشاہ اس ملک کے جو چاہیں وہ کریں

Poet: Fazlo Rehmani By: Fazlo Rehmani, Rawalpindi

عمران اور قادری کے سیاسی حریف ہیں
ہم نواز شریف اور شہباز شریف ہیں

حکومت چھوڑ دیں ہم یہ ہو نہیں سکتا
اپنا رخ موڑ دیں ہم یہ ہو نہیں سکتا

یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں ان کی مرضی
یہ تو بس لیڈر ہیں جعلی سے اور فرضی

ہم نے ووٹ لئے ہیں چاہے تھے وہ جعلی
لیکن کیوں یہ دیتے ہیں ہم بھائیوں کو گالی

ہم ہیں بادشاہ اس ملک کے جو چاہیں وہ کریں
ہم کو کیا عوام سے غرض مرتے ہیں تو مریں

ہماری شکلیں دیکھو لگتے ہیں کتنے معصوم
لیکن ہم ہیں کیا ہا ہا کس کو کیا معلوم

 

Rate it:
Views: 418
16 Aug, 2014
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets