ہمارا کیا ہے
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMتمہاری پیار بھری ڈانٹوں سے دل بہلا لیں گے ہمارا کیا ہے
کھانےکو کچھ نہ ملا تو خیالی پلاؤ کھا لیں گے ہمارا کیا ہے
زندگی بھر دال کے سوا اور کچھ کھلایا نہیں تم نے
ہم آج چٹنی سے کام چلا لیں گے ہمارا کیا ہے
ہمارا تو آج چپل کباب کھانے کو جی چاہتا ہے
تمہیں کباب میں ہڈی بنا لیں گے ہمارا کیا ہے
میرے کانوں کے سوا تم نے کبھی کچھ نہیں کھایا
آج ہم تمہارا بیجا کھا لیں گے ہمارا کیا ہے
لگتا ہے آج کوے کی ہڈی کھائی ہے تم نے
ہم کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں گے ہمارا کیا ہے
More Funny Poetry







