ہماری زندگی

Poet: farah ejaz By: farah ejaz, Aaronsburg

بہت مصروف ہوگئی ہے زندگی
خود کے لئے ایک پل بھی ملتا نہیں

لکھنے جو بیٹھوں ناول کوئی
منّا ہے کے چپ ہوتا نہیں

ریں ریں رے رے کے درمیاں
شعر مجھے کوئی سوجھتا نہیں

ہوم اسکولنگ بھی ہے ساتھ اسٹارٹ جناب
نئی مصیبت گلے پڑی ہے راہ فرار کوئی نہیں

حالات اپنے کیا بیاں کروں
نوکر بھی پردیس میں ملتا نہیں

کہاں کی مصنفہ کہاں کی شاعرہ
ہوٹل اور گھر کے درمیاں پس گئی زندگی

Rate it:
Views: 560
17 Feb, 2016