میں دیکھتا ہوں عید کی رونق بحال ہے
دکھ ہے ساتھ ساتھ “ عید “ بھر حال ہے
رعنائیاں عید کی حق مسلم تو ہے ضرور
ان کی خبر بھی لیں جنکا برا حال ہے
مہنگائی کا رونا روتے ہیں ہم ضرور
شاپنگ کیلئے سب کے پاس بڑا مال ہے
اشیاء گراں، نا پائیدار اور کہیں نا پیئد
پھر بھی خریدنا ہے ،واہ کتنی مجال ہے
روپیہ کے تین اٹھنی کیبھی تھے زمانے میں
اب تو ہیں چھہ اٹھنیاں کتنا کمال ہے
سمجھا ہے سالہا سال مشاہدوں کے بعد میں
ارزانی زوال زدہ، گرانی لا زوال ہے
عیدین ہر آئیندہ “جذر“ کے شکار ہیں
“ مد “ کا مدر پدر ہوا، شاپنگ وبال ہے
نہلا کے کشت و خون میں اس عید کو برکات
ایسی خوشی تو آپ ہی اپنی مثال ہے
موجودہ حالات سے متاثر ہو کر “ہماری ویب کے قارئین کی نزر کر تا ہوں۔