ہمارے دل سے نبی ﷺ کی عظمت کبھی نہ کوئی مٹاسکا
اسی سے ذرے بنے بھی گوہر نظیر نہ کوئی لاسکا
سبھی فدا تھے نبی ﷺ پہ اپنے نہ کوئی شے بھی عزیز تھی
رہا اطاعت کا ایسا جذبہ نہ کوئی رتبہ وہ پا سکا
وہ ہی تو اسلاف تھے ہمارے کہ جن سے دنیا لرزتی تھی
ایسی تو ان کی ہی شان تھی کہ نہ کوئی ان کو ہلا سکا
زمانہ ان کے قدم پہ گرتا سبھی پہ ان کا تو رعب تھا
نکل گئے جو کسی بھی رخ پہ نہ سامنے کوئی آ سکا
نہ کوئی شکوہ گلہ کسی سے نہ دل میں کینہ رہا کبھی
دلوں میں الفت بھی ایسی تھی نہ مثال کوئی بتاسکا
زیاں کسی کا نہ ہو کبھی بھی یہ بات پیش نظر رہی
ہوا جہاں میں نہ کوئی ایسا سبق جو ایسا پڑھا سکا
ذرا گریباں میں اپنے جھانکیں کہ چوک ہم سے کیا ہوئی
وہ ہی تو غفلت وجہ بنی کہ قدم نہ آگے ہی جاسکا
رہے نہ غفلت میں اب تو کوئی یہ اثر کی فکر ہی ہو گی
اسی مشن کے لئے تو اس نے بڑی یہ ہمت جٹا سکا