ہمارے لیےان کی محبت۔۔۔۔

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ہمارے لیے ان کی محبت التفاتی ہے
اور جو بھی ملے وہ سب اضافی ہے

ہاتھ میں وہ تلوار لیےکیوں پھرتےہیں
ہمارے قتل کو اک نگاہ کافی ہے

ان کی نظر میں ہماری ہر بات گناہ
مگر انہیں ہربات کی معافی ہے

قریب ہوتے تو نہ جانے کیاحالت کرتے
اچھا ہے جو ہمارا ربط مواصلاتی ہے

Rate it:
Views: 225
25 Feb, 2016