Add Poetry

ہمیں تو شوق ہے ہر پل کریں ثنا خوانی آپ کی

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ہمیں تو شوق ہے ہر پل کریں ثنا خوانی آپ کی
بیوفا دوستوں نے تو قدر نہ جانی آپ کی

ہم سب کو چھوڑ کر تم ہی سے چپکے رہے
کتنے سادہ تھے کہ چال نہ جانی آپ کی

لوگوں کی نظروں میں بدنام کر چکی ہے
میرے لیے بہت زیادہ قدر دانی آپ کی

ایک دو ماہ بعد جو یاد کر لیتے ہو
اسے ہم تو سمجھتے ہیں مہربانی آپ کی

میرے ساتھ تم نے کیا کیا چال نہ چلی
میں زندگی بھر نہ بھولوں گا یہ قربانی آپ کی

اصغر کہ دل سے پھر بھی یہ دعا نکلتی ہے
کہ سدا خوشیوں بھری ہو زندگانی آپ کی

Rate it:
Views: 524
02 Feb, 2018
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets