جو مخلص ہیں وہ معاملہ فہم نہیں
جو معاملہ فہم ہیں وہ مخلص نہیں
ہمیں تو لوٹ لیا مل کے تمام لیڈرورں نے
ہمارے ہی لیڈروں نے ہمارے ہی جنرلوں نے
یکسرناپید ہے یہاں ایمان، انصاف، علم اور اتحاد
تو کس طرح ہم مقابلہ کریں گے اک سپر پاور سے
جہاں خالص دودھ بھی میسر نہ ہوشیرخواروں کے لئے
جہاں لائف سیونگ دوائیاں بھی جعلی ہوں مریضوں کے لئے
جہاں تکبیر پڑھ کر حلال کئے گئے جانور میں غلیط پانی انجیکٹ کیا جاتا ہو
جہاں بیسن سستا اور چنے کی دال مہنگی ہو
جہاں طلباء اپنے استادوں کو پیٹتا ہو
جہاں وکیل اپنے ججز کو روندتا ہو
جہاں شرح خواندگی بالکل زیرو ہو
سرکاری اسکول اصطبل بن چکا ہو
وزیر تعلیم ہی کرپٹ ہو
تعلیم انڈسٹری بن چکا ہو
یہ حکم کہ علم مومن کی کھوئی ہوئی میراث ہے
لیکن خود مومن دنیاداری میں کھو گیا ہو