Add Poetry

ہو مجھ پہ سدا رحمتِ سلطانِﷺ مدینہ

Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachi

ہو مجھ پہ سدا رحمتِ سلطانِﷺ مدینہ
ہر پل میں کروں مدحتِ سلطانِﷺ مدینہ

اللہ سے ملاقات کا موقع ملا ان کو
دیکھو تو ذرا عظمتِ سلطانِﷺ مدینہ

واللہ وہ الفت میں گرفتار ہیں ان کی
ہیں جو بھی یہاں امتِ سلطانِﷺ مدینہ

سرکار کی آمد کا یوں ہم جشن منائیں
مل جائے ہمیں دولتِ سلطانِﷺ مدینہ

یثرب کے حسیں گنبد و مینار کی رونق
کرتی ہے بیاں عظمتِ سلطانِﷺ مدینہ

دنیا میں وہی لوگ مقدر کے دھنی ہیں
ملتی ہے جنہیں طلعتِ سلطانِﷺ مدینہ

آ جائے مرا وقت قضا جب بھی خدایا
ہو سامنے بس صورتِ سلطانِﷺ مدینہ
 

Rate it:
Views: 413
15 Nov, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets