Add Poetry

ہوئی نعت جب سے شمارِ غزل

Poet: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی) By: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی), Houston TX USA

ہوئی نعت جب سے شمارِ غزل
بڑھا کسقدر ہے وقار غزل

مدینہ جو ہوتا ہے روئے سخن
چلے پھر تو ہرسو بہارِ غزل

مجھے نعت ﷺ ;پھرسے عطا کی گئی
اگرچہ تھا کھینچا حصارِ غزل

بسی حرف سے نعت کی بستیاں
بناتا گیا میں دیارِ غزل

سکوں سے کہی میں نے نعتِ نبی ﷺ
ہو ا دُور جو انتشارِ غزل

وہ تھا مدحتِ مصطفیﷺ کا نشہ
جو لگتا تھا تم کو خمارِ غزل

ردیفی سلاسل میں جکڑا گیا
کہی نعت تو اُترا بارِ غزل

وہ عشقِ حقیقی سمجھ پائے گا
جو دل ہوچکا ہو فگار غزل

امام سخن ہیں جہاں میں نبی
تو رہتا ہے قائم وقارِ غزل

لقب جس کو حسان کا مل گیا
اے مفتی وہ ہے شہسوار غزل
 

Rate it:
Views: 389
24 May, 2023
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets