Add Poetry

ہوا بھی تیز ہے اور رات کا سفر بھی ہے

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

ہوا بھی تیز ہے اور رات کا سفر بھی ہے
بجھی بجھی سی مگر شمع راہبر بھی ہے

میں کوئی حرف شکایت زبان پہ کیا لاؤں
کہ قافلے میں وہی شخص معتبر بھی ہے

جو در بہ در ہیں انہی کا ملال ہے ورنہ
میں آشانہ بھی رکھتی ہوں، میرا گھر بھی ہے

ہمارے رنج بہت مشترک سے لگتے ہیں
جو دکھ ہے اسکا، وہی میرا درد سر بھی ہے

ہم ہی ہیں جن کو فضا میں گھٹن کا ہے احساس
ہم ہی ہیں جن کو بہت رنج بال وپر بھی ہے

میں جس کے غم میں سلگتی ہوں روز و شب اے صدف
کمال یہ ہے وہی میرا چارہ گر بھی ہے

Rate it:
Views: 603
04 Feb, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets