Add Poetry

ہوتے نہیں دوست سب ہاتھ ملانے والے

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

لوٹ کر میری خوشیاں اپنا گھر سجانے والے
ترسے تو بھی چاہت کو میرا دل دکھانے والے

چاہت تیری تھی شاید وقتی جذبات کا نتیجہ
ہم ہی پاگل تھے جو بن گئے جان لوٹانے والے

محبت کی سیپیوں میں چھپے ہیں غرص کے موتی
سینے سے لگا رہے ہیں وہی دل جلانے والے

سچی کہاں ہیں اُلفتیں اس دنیا کی چاہتوں میں
ہم ہی پاگل تھے جو بن گئے جان لوٹانے والے

زمانے کی گردشوں نے مجھے ساجد بتا دیا ہے
کہ ہوتے نہیں دوست سب ہاتھ ملانے والے

Rate it:
Views: 1534
25 Aug, 2009
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets