Add Poetry

ہے عطا مالک کی جو یہ آشیاں بنتا گیا

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, karachi

ہے عطا مالک کی جو یہ آشیاں بنتا گیا
حوصلوں نے لی اڑاں تو اک جہاں بنتاگیا

جب ارادوں نےجواںڈالی کمند افلاک پہ
میل ہر اک راستے کا کہکشاں بنتا گیا

بات برحق برمحل تھی علم کے تشہیرکی
میراہراک لفظ اوروں کا بیاں بنتا گیا

جب ہوئے یک جان اہل فکر اور اہل زباں
مرکز ادب و گہر اک گلستاں بنتا گیا

مومنوں کی شان سے تنہا چلا تھا فرداک
جس طرف بھی پر گیا اک کارواں بنتاگیا

عشق کی معراج پر عقل و خرد باہم ملے
عجب ہی مولا مرے پھر اک سماں بنتا گیا

تھے چھپے اسرار اسکےجابجاہرقول میں
راز درویشاںکھلا فکر زماں بنتا گیا

اک دیا ہی کھا گیا سارےاندھیرے شہرکے
ٹمٹماتی لو پہ سورج کا گماں بنتا گیا

Rate it:
Views: 385
17 Apr, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے
ہمیں دَردِ دِل کی سزا تو دے، مگر اپنے لَب کبھی کہہ نہ دے۔
یہ چراغِ اَشک ہے دوستو، اِسے شوق سے نہ بُجھا دینا،
یہی ایک ہمدمِ بے وفا، ہمیں بے خبر کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے زَخم دے، مجھے رَنج دے، یہ گلہ نہیں مرے چارہ گر،
مگر اپنے فیض کی ایک گھڑی مرا مُستقل کبھی کہہ نہ دے۔
مرے عَزم میں ہے وہ اِستقامت کہ شرر بھی اپنا اَثر نہ دے،
مجھے ڈر فقط ہے نسیم سے کہ وہ خاکِ چمن کبھی کہہ نہ دے۔
وہ جو بیٹھے ہیں لبِ جام پر، وہ جو مَست ہیں مرے حال پر،
انہی بزم والوں سے ڈر ہے مظہرؔ کہ وہ میرا نشاں کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے توڑنے کی ہوس نہ ہو، مجھے آزمانے کی ضِد نہ ہو،
مجھے قرب دَشت کا شوق ہے، کوئی کارواں کبھی کہہ نہ دے۔
یہ جو صَبر ہے یہ وَقار ہے، یہ وَقار میرا نہ لُوٹ لینا،
مجھے زَخم دے کے زمانہ پھر مجھے بے اَماں کبھی کہہ نہ دے۔
مرے حوصلے کی ہے اِنتہا کہ زمانہ جُھک کے سَلام دے،
مگر اے نگاہِ کرم سنَبھل، مجھے سَرکشی کبھی کہہ نہ دے۔
جو چراغ ہوں مرے آستاں، جو اُجالہ ہو مرے نام کا،
کسی بَدزبان کی سازشیں اُسے ناگہاں کبھی کہہ نہ دے۔
یہی عَرض مظہرؔ کی ہے فقط کہ وَفا کی آنچ سَلامت ہو،
کوئی دِلرُبا مرے شہر میں مجھے بے وَفا کبھی کہہ نہ دے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets