غذا جو کی روٹی چٹائی بچھونا
ہے مشکل جہاں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سا ہونا
ہے محتاج پھر بھی اسی کا زمانہ
کہ جس کو ملا نہ شکم بھر کے کھانا
فقط غم میں عاصی امت کے رونا
ہے مشکل جہاں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سا ہونا
اماں دے رہا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن
کہ جوآگیا ہے حفاظت میں دشمن
گناہوں سے قلب و جگر اس کا دھونا
ہے مشکل جہاں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سا ہونا
وہ بوسیدہ کملی مگر اس پہ سجدہ
ہے چالیس برس بعد نبوت کا دعوی
گواہ ہے اے غار حرا تیرا کونا
ہے مشکل جہاں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سا ہونا
وہ جان جہاں ہیں جہاں ان کا اپنا
بھلا کیوں رہے ان سے بیگانہ تنہا
مجھے دور قدموں سے اپنے رکھونا
ھے ناممکن جہاں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سا ھونا