Add Poetry

ہے میرے آقا ﷺ کی عظمت و شان نرالی

Poet: عبیداللہ لطیف By: ubaidullah latif, Faisalabad

ہے میرے آقا ﷺ کی عظمت و شان نرالی
پڑھ کر جن کا کلمہ ہم نے پیار و محبت کی دولت پا لی

جنکے سیرت و کردار کے سبب ہو گۓ وہ تمام قباٸل بھی یکجان
جو تھے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے اور اتحاد و اتفاق سے خالی

ہوں افسردہ میں ان اہل مسلم کی دگرگوں حالت زار پر
جنہوں نے چھوڑ کر سیرت محمدیﷺ جہالت اپنا لی

ہے دعا عبید کی رب ذوالجلال سے صدق دل کے ساتھ
ہو جاٸیں متحد تمام مسلم عطا کر انہیں یہ حوصلہ عالی

Rate it:
Views: 394
22 Nov, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets