یا رب ہے بخش دینا بندے کو کام تیرا
محروم رہ نہ جائے کل یہ غلام تیرا
جب تک ہے دل بغل میں ہر دم ہو یاد تیری
جب تک ہے زباں منہ میں جاری ہو نام تیرا
شمس الغحی محمد بدرالدلجی محمد
ہے نور پاک روشن ہر صبح و شام تیرا
یہ داغ بھی نہ ہو گا تیرے سوا کسی کا
کونین میں ہے جو کچھ وہ تمام تیرا