Add Poetry

یا رب یا غفار

Poet: Saima Qureshi ©️ By: Saima Qureshi, Lahore

جب جب میں تجھ سے جدا ہوا
تب تب ہی میں بس رسوا ہوا
جھکنا جو تیرے آگے، جب سے تھا میں نے بھلا دیا
زمیں کے سب خداٸوں کو، سجدا مجھے کرنا پڑا
ماسوا تیرے، ہر کسی کو میں نے پکارا
جبکہ تھا تو ہی میرا واحد و کل سہارا
ہو گیا غرق میں، گردشٍ لیل و نہار میں ایسے
کنکر جو ڈوب جاٸے، کھلے ساگر میں جیسے
دنیاِ فانی سےجو محبت، میں نے کی
رنج و ملال کا بس، وہ میرے سبب بنی
راحت جو مقامِ بزم میں عیاں دِیکھی
وہ تو بس قربت میں تیری پنہاں تھی
بھٹکتا رہا میں عالمِ گزراں میں دربدر
پایا نہ میں نے کہیں بھی سکوں مگر
گر میں نے اس دنیا کی خاطر تجھے بھلا دیا
پر تو نے تو بن مانگے ہی سب کچھ مجھے عطا کیا
بس یہ گزرش ہے اب تیرے در پہ
سراطَ المستقیم پر چلا دے مجھے
گناہوں سے کر دے اب بہت دور
بخش دے مجھے یارب یالغفور
ہو جاٶں میں بس ایمان سے سرشار
دیدے اس بھٹکی روح کو اب قرار
 

Rate it:
Views: 355
27 Apr, 2022
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets