Add Poetry

یا رسول اللہﷺ

Poet: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی) By: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی), Houston TX USA

عمل میرے خسارا ہی خسارا یا رسول اللہ ﷺ
تری نسبت ہی کل میرا سہارا یا رسول اللہﷺ

زمانہ مثلِ اصحابِ محمد ﷺ ، بھی نہ لاپایا
بھلا کیا مثل لائیں گے تمہارا یا رسول اللہ ﷺ

کسی کو پیار دنیا سے کوئی عاشق عبادت کا
بنا کعبہ ء دل روضہ تمہارا یا رسول اللہ ﷺ

تمہی یٰسیںﷺ و طہٰﷺ ہو تمہی مولا و ملجا ہو
دکھی دل کا تم ہی ہو بس سہارا یارسول اللہ ﷺ

ہر اک مومن کی خواہش ہے مدینہ دیکھ لے اک بار
جسے دیکھو ہے ، دیوانہ تمہارا یارسول اللہ ﷺ

یقیں ہے یہ ضمانت ، خلد کی روز جزا ہوگا
مری آنکھوں میں جو چمکا ستارا یا رسول اللہﷺ

ابوبکرؓ و عمرؓ عثماںؓ ، بلالؓ و حمزہؓ و حیدرؓ
ہر اک پرنور ہے ، تیرا ستارا یا رسول اللہ ﷺ

درودوں کی فضاؤں میں ، سلاموں کی صداؤں میں
وہ آئے ہیں کبھی بھی جو پکارا ، یا رسول اللہ ﷺ

مجھے شہرت ملی ، مفتی نبی ﷺ کے ذکر کے باعث
زمانہ ذکر سے جانے ہے سارا ، یار سول اللہ ﷺ
 

Rate it:
Views: 150
16 Apr, 2023
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets