Add Poetry

یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! کیجیے کرم

Poet: NADIA TARIQ By: NADIA TARIQ, LHR

حشر میں خلد کی جانب جو نیکوکار چلے
یانبی صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کی جانب ہم گناہ گار چلے

ہم آپ کے ہیں،جہاںچاہیں،ہمی ںلے جائیں
قافلہ جائے جدھر قافلہ سالار چلے

اس رفاقت پہ ہوا رشک ملائک کو بھی
مکہ سے طیبہ کی جانب جودونوںیارچلے

چھوڑ کے تیری ہدایت کو ہوئے ہم رسوا
پھر ستم تھام کے ہم دامنِ اغیار چلے

کفر و الحاد کا چھایا ہے اندھیرا لیکن
ہاتھ میں لے کے دیے حق کے پرستارچلے

الله امت کی خبر لجیے کہ ہے وقت کڑا
اب تو شیطاں کے اشاروں پہ سیاہکارچلے

میری ملت پہ جو عصیاں کی گھٹاچھایئی ہے
پھر سے قرآں کے اصولوں پہ یہ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم چلے

اپنے رب سے اپنی امت کی سفارش کر دیں
لے کر طیبہ کو یہ عرضی سبھی غم خوارچلے

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے در کے سوا اور ٹھکانہ ہی نہیں
طلبِ اماں میں سبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار چلے

بخشیے امت کی خطائیں، یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! کیجیے کرم
پھر سے گلشن میں وہ اسلام کی بہار چلے

ہم کو طاغوت کے پنجے سے چھڑا لیجیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم
اس سے پہلے کہ رب کے قہر کی تلوار چلے

جانے وہ کوں ہیں؟جو دل مین بسائیں دنیا
ہم تو بیزار ہی آے تھے سو بیزار چلے

Rate it:
Views: 440
08 Sep, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets