Add Poetry

یا کریم کرم فرما

Poet: UA By: UA, Lahore

یا کریم-----کرم فرما
یا رحیم-----رحم فرما
یا پروردگار-----مدد فرما
بےبس ہیں مجبور ہیں، عاجز ہیں، لاچار ہیں ہم
اے رحمٰن و رحیم نظرِ کرم کے طلبگار ہیں ہم
سہے نہیں جاتے زندگی کے غم
دل میں ہے گداز آنکھ ہے نم
التجا ء ہے اپنی اے ربِ رحیم
اب تو ہم پہ کر دے مولا نظرِ کرم
سہے نہیں جاتے زندگی کے غم
دل میں ہے گداز آنکھ ہے نم
اپنے عاجز بندوں کی
پروردگار سن لے دعا
اپنے عاجز بندوں کی
ربِ کعبہ سن لے التجاء
بےبس ہیں مجبور ہیں، عاجز ہیں، لاچار ہیں ہم
اے رحمٰن و رحیم نظرِ کرم کے طلبگار ہیں ہم
یا کریم-----کرم فرما
یا رحیم-----رحم فرما
یا پروردگار-----مدد فرما

Rate it:
Views: 427
16 Jun, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets