یا الہی تیری رحمت کے طلبگار ہیں ہم
بندے ہیں تیرے گناہ گار ہیں ہم
شکوہ تو اس لیے کہ ہم تیرے ہیں
رنج و الم میں آہ و فگار ہیں ہم
بہار و خزاں بھی ہے ہمیں سود و زیاں
تخمین وظن سے بالاتر حکم مددگار ہیں ہم
خواہش حیات ممکنات جینے نہیں دیتیں
گردش ماہ وسال میں ایام روزگار ہیں ہم