Add Poetry

یاد آئی ہم کو “لوڈ شیڈنگ“ تُو تمام رات

Poet: سرور فرحان سرورؔ By: سرور فرحان سرورؔ, Karachi

یاد آئی ہم کو “لوڈ شیڈنگ“ تُو تمام رات
ہوتی رہی خیالوں میں تھُو تھُو تمام رات

صاحبِ مال نے تو جنریٹر لگوا لیا
مچھروں سے لڑتے رہ گئے بُدھو تمام رات

بجلی نہیں تو پانی بھی ہم سے ہوا خفا
پیتے رہے جنابِ من آنسُو تمام رات

کروٹ بدل بدل کے دی ہیں گالیاں اِسے
جلتے رہے جو دوستو پہلُو تمام رات

بِجلی کی آس میں نہ ہم سوئے یوں رات بھر
جیسے کہ جاگتا رہے اُلو تمام رات

لیکن جنابِ شیخ نے کی اِس طرح صُبح
آتی رہی ہے خواب میں “بے بُو“ تمام رات

اِس رتجگے سے چوروں کا کھٹکا ہوا تمام
ہوتی رہی یہاں وہاں ہُو ہُو تمام رات

سرور مگر نہ کُنڈے کا لانا کبھی خیال
ورنہ قبر میں کاٹیں گے بچھُو تمام رات

Rate it:
Views: 244
17 Feb, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets