یادہم اقبال کوہرسال فرماتےرہے
کب کیےوہ کام جواقبال فرماتےرہے
سچ تو یہ ہےبال جبرئیل کیاآتےنظر
جو حسینوں کی کمرکوبال فرماتےرہے
پان کھانےسےہماری بات کےٹکڑےہوئے
کچھ دہن کہتارہا کچھ گال فرماتےرہے
لوگ کہتےہیں غزل اس دورمیں سلجھی ہوئی
شیخ صاحب آپ کیاجنجال فرماتےرہے