Add Poetry

یادِ مصطفیٰ ﷺ

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

یادِ مصطفیٰ جس کے دل میں بھی بسی ہوگی
اُس کی زندگی ہی تو خاص زندگی ہوگی

اضطرابِ قلبی کی ایک ہی دوا تو ہے
ذکرِ مصطفیٰ کرلو دُور بے کلی ہوگی

ہر ورق فروزاں ہے نعت سے صحیفے کا
نعت پڑھنا پھر اپنا کیوں نہ بندگی ہوگی

نقشِ پاے اطہر پر مٹ گیا جو دیوانہ
اُس کی موت پر نازاں اس کی زندگی ہوگی

میرے گھر میں رونق ہے مصطفیٰ کی برکت سے
تم بھی نام لو اُن کا امن و شانتی ہوگی

جل گیا جو آقا کی آتشِ محبت میں
اُس کی قبر میں لوگو! خوب تازگی ہوگی

ظلمتِ جہالت کو نورِ علم سے بدلا
کیوں نہ اُن کے آنے کی ہر طرف خوشی ہوگی

ہر طرف اندھیرا تھا آپ نے ضیا بخشی
کیوں نہ اُن کے آنے کی طرف خوشی ہوگی

ظلم و جور کے طوفاں ختم ہوگئے سارے
کیوں نہ اُن کے آنے کی طرف خوشی ہوگی

آپ ہی کے ہونے سے کل جہاں کا ہونا ہے
کیوں نہ اُن کے آنے کی طرف خوشی ہوگی

کیوں بھٹک رہے ہو تم پڑھ لو سیٖرتِ سرور
نورِ علم و ایقاں سے دل کو آگہی ہوگی

سب چلے مدینہ کو رہ گیا اکیلا میں
کب شہا مُشاہدؔ کی درپہ حاضری ہوگی

 

Rate it:
Views: 323
11 Jan, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets