بارہ ربیع الاول کی اپنی ہی اک بہار ہے
فضا معطر اور موسم و سما خوشگوار رہے
صحرا کو ملی نوید آمدِ دو جہاں کوکب کی
بحروبر لالہ زار خوشی سے جھوم رہےتھے
منتظرتھی بادصبا بھی آمدِ استقبال کے لیۓ
وہ جوہرِلال آمنہ کا شمعِ ہدایت زمانے کےلیۓ
اے ماہ ربیع الاول تجھ کو ملی یہ سعاتِ سعید
درود وسلام کی محفل جاری تاحیات نبیٌ کےلیۓ