Add Poetry

یوم پاکستان

Poet: خالد حمید By: نعمان علی, Karachi

نہ خود کو اتنا حقیر سمجھو کہ کوئی تم سے حساب مانگے
نہ خود کو اتنا قلیل سمجھو، کہ کوئی اٹھ کر کہے یہ تم سے

وفائیں اپنی ہمیں لٹا دو، وطن یہ اپنا ہمیں تھما دو
اٹھو اور اٹھ کر بتادو ان کو، کہ ہم ہیں اہل ایماں سارے

نہ ہم میں کوئی صنم کدہ ہے، ہمارے دل میں بس اک خدا ہے
جھکے سروں کو اٹھا کر دیکھو، قدم کو آگے بڑھا کر دیکھو

ہے اک طاقت تمھارے سر پر
قدم قدم پر جوساتھ دے گی، اگر گرے تو سنبھال لے گی

میرے وطن کے اداس لوگو
اٹھو چلو اور وطن سنبھالو

Rate it:
Views: 1287
21 Mar, 2022
Related Tags on Pakistan Poetry Poetry
Load More Tags
More Pakistan Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets