یوں اگر خوش ہو تو بے شک مجھے تنہا کردو

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

یوں اگر خوش ہوتوبےشک مجھے تنہاکردو
میری قسمت میںاجالے سے اندھیرا کردو

اب مجھے وصل کے لمحات نہ دوبس جاناں
اپنی یادوں کے تصو ر میں ہی ا کیلا کر دو

ہجر کی رات نہ گذرے یہ میری رو رو کر
میرے ساتھ اپنی دعاؤ ں کا سہا ر ا کردو

نیند روٹھے نہ کسی خواب میں وحشت جاگے
نرم ہاتھوں سے میری آنکھوں پہ سایاکردو

میں نکل آؤں محبت کے بھنور سے تیری
میرے سنگ اپنی جفاؤں کاہی دھارا کردو

میری چاہت کی یہ جاگیر اجڑ جا ئے گی
سا تھ گذرے ہوئے لمحوں کا خسارا کردو

Rate it:
Views: 404
01 Feb, 2015
More Urdu Ghazals Poetry
کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے
ہمیں دَردِ دِل کی سزا تو دے، مگر اپنے لَب کبھی کہہ نہ دے۔
یہ چراغِ اَشک ہے دوستو، اِسے شوق سے نہ بُجھا دینا،
یہی ایک ہمدمِ بے وفا، ہمیں بے خبر کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے زَخم دے، مجھے رَنج دے، یہ گلہ نہیں مرے چارہ گر،
مگر اپنے فیض کی ایک گھڑی مرا مُستقل کبھی کہہ نہ دے۔
مرے عَزم میں ہے وہ اِستقامت کہ شرر بھی اپنا اَثر نہ دے،
مجھے ڈر فقط ہے نسیم سے کہ وہ خاکِ چمن کبھی کہہ نہ دے۔
وہ جو بیٹھے ہیں لبِ جام پر، وہ جو مَست ہیں مرے حال پر،
انہی بزم والوں سے ڈر ہے مظہرؔ کہ وہ میرا نشاں کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے توڑنے کی ہوس نہ ہو، مجھے آزمانے کی ضِد نہ ہو،
مجھے قرب دَشت کا شوق ہے، کوئی کارواں کبھی کہہ نہ دے۔
یہ جو صَبر ہے یہ وَقار ہے، یہ وَقار میرا نہ لُوٹ لینا،
مجھے زَخم دے کے زمانہ پھر مجھے بے اَماں کبھی کہہ نہ دے۔
مرے حوصلے کی ہے اِنتہا کہ زمانہ جُھک کے سَلام دے،
مگر اے نگاہِ کرم سنَبھل، مجھے سَرکشی کبھی کہہ نہ دے۔
جو چراغ ہوں مرے آستاں، جو اُجالہ ہو مرے نام کا،
کسی بَدزبان کی سازشیں اُسے ناگہاں کبھی کہہ نہ دے۔
یہی عَرض مظہرؔ کی ہے فقط کہ وَفا کی آنچ سَلامت ہو،
کوئی دِلرُبا مرے شہر میں مجھے بے وَفا کبھی کہہ نہ دے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL