Add Poetry

یوں توبے فیض ہوں سارے زمانے کے لیے

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

یوں توبے فیض ہوں سارے زمانے کے لیے
تم کبھی دکھ درد کہتے ، آزمانے کے لیے

باتیں کس لیے کرتے ہو میرے سامنے ؟ ایسی
جیسے تم آئے تھے میرا دل دُکھانے کے لیے

صرف باتوں سے نہ بہلاؤ مجھے ہر وقت تم
خونِ دل کا رنگ دو میرے فسانے کے لیے

کس لیے جانے کی جلدی ہے تمھیں اب اس قدر
گویا میرے پاس تم آئے تھے ، جانے کے لیے

Rate it:
Views: 365
22 Apr, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets