یہ آیہ نو جیل سے نازل ہوئی مجھ پر
Poet: علامہ محمد اقبالؒ By: Shaman, Rawalpindiیہ آیہ نو جیل سے نازل ہوئی مجھ پر
گیتا میں ہے قرآن تو قرآن میں گیتا
کیا خوب ہوئی آشتی شیخ و برہمن
اس جنگ میں آخر نہ یہ ہارا نہ وہ جیتا
مندر سے تو بیزار تھا پہلے ہی سے 'بدری'
مسجد سے نکلتا نہیں، ضدی ہے مسیتا'
More Allama Iqbal Poetry






