پرانا سوٹ پہنتا تھا کم وہ کھاتا تھا مگر کھلونے مرے سب خرید لاتا تھا وہ مجھ کو سوئے ہوئے دیکھتا تھا جی بھر کے نہ جانے سوچ کے کیا کیا وہ مسکراتا تھا مرے بغیر تھے سب خواب اس کے ویراں سے یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہ تھا ماں سے