تجھ کو یوں ایمان کا ملنا
ملنا اور پھر بڑھتے رہنا
رب سے رشتے کا جڑ جان
یہ بھی ایک عنایت ہے
رب کی باتیں سنتے جانا
پھر ان کی وسعت کو پانا
دل کا مانند موم پگھلن
یہ بھی ایک عنایت ہے
شوق سے کرنا ان کی باتیں
شمع رسالت کی چھاؤں میں
جن لوگوں نے عمر بتائی
وہ کردار کے سچے موتی
اپنے دامن میں بھر لین
یہ بھی ایک عنایت ہے