Add Poetry

یہ خانہ خدا یہ عبادت گہہ مومن

Poet: Naghma Habib By: Naghma Habib, Peshawar

یہ خانہ خدا یہ عبادت گہہ مومن
اُس روز ہو گئی تھی شہادت گہہ مومن

خونِ معصوم سے جب اس کی زمیں سرخ ہوئی تھی
ہر سمت اس کے صحن میں جب لالہ کھلی تھی

منظر میری آنکھوں میں بسا آج بھی وہ ہے
موت میرے پاس سے جب ہو کے گئی تھی

میرے کھیل کے سا تھی وہ میرے دوست تھے سارے
اُن سے کھیل کود کے میں نے کئی دن تھے گزارے

اُن لمحوں کی لذت مجھے محسوس ہے اب بھی
آتے ہیں میرے پاس وہ، سوچوں اُنہیںجب بھی

لگتی تھی دوڑ ہم میں کہ جیتے گا کون آج
مسجد میں جو پہنچ گیا اول، اُسی کا تاج

﴿پھر کسی ظالم نے محفل یہ اجاڑی﴾

یہ پوچھے کوئی ان سے کہ تم کون ہو کیا ہو
کیا سوچتے تم خود کو بندگانِ وفا ہو

کہتا ہوں میں تم ظلم کی تصویرِمحبت کی ادا میں
سچ یہ ہے کہ تم جبر کی تدبیر اور تقدیرِخدا میں

سن لے یہ ہر ایک ظالم و جابر کہ اندھیرا
مٹتا ہے تو نکلتا ہے ہر روز سویرا

اس دیس کا ہر بچہ اطاعت کی ادا بن کے رہے گا
وہ خون جو بہا ہے محبت کی بِنا بن کے رہے گا

Rate it:
Views: 709
16 Dec, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets