یہ دل اس کو صدا دیتا ہے
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamیہ دل اس کو صدا دیتا ہے
جو مجھ کو سدا دعا دیتا ہے
وہ میرےسامنےکیوں نہیں آتا
مجھےکیوں اتنی کڑی سزا دیتا ہے
اس کی ہرادا اوروں سےجدا ہے
وہ غم میں بھی مسکرا دیتا ہے
تنہا ہی سارے غم سہتا رہتا ہے
مگر اوروں کا حوصلہ بڑھا دیتا ہے
اصغرپہ خا ص کرم ہے مولا کا
ایسےدوست قسمت والوں کو خدا دیتاہے
More Friendship Poetry






