الیکشن کے بعد تو سیاستدان
سوئے سے رہتے ہیں
نہ جانے کن خیالوں میں
کھوئے کھوئے سے رہتے ہیں
جب مدت انتخاب پوری ہونے کو
ھو تی ھے : تو
خواب خرگوش سے بیدار ھو کر
فلاحی کاموں میں پروئے پروئے سے رہتے ہیں
قصور ان کا بھی نہیں ہے
ووٹوں کی قیمت ہے سستی
یارو:کچھ لوگ پیپسی کی بوتل پی کر
ان کے ہی ھو ئے ھو ئے سے رہتے ہیں