Add Poetry

یہود و نصاریٰ

Poet: Syed Sajid Ali By: Syed Sajid Ali, lahore

اسلام کے دشمن یہود و نصاریٰ ، مشرک اور کفار
دین کو جب بھی نقصان پہنچایا وہ اپنے تھے غدار

چیئرپرسن، سیاسی لیڈر اور بڑے بڑے سردار
ملک کے غدار ہیں سارے امریکہ کے وفادار

ایمان فروش، ضمیر فروش، بردہ فروش ہیں سارے
ڈالر کے عوض بیچیں بیٹیاں، بیٹے اور گھر بار

اسلام کی عزت کافر لوٹے دن میں کئی کئی بار
نہ ایوبی نہ کوئی قاسم سب کے ہاتھ میں گٹار

ساجد سو گئی ساری اُمت بے غیرتی کی ابدی نیند
جاگ رہا ہے میرا مالک جبار اور قہار

Rate it:
Views: 381
04 Feb, 2009
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets